www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

404123
ایران کے یونیورسٹی طلبہ نے تھران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاھرہ کرکے روھنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تھران میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے مظاھرہ کرنے والے طلبہ ، روھنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں اور تنظیموں کی خاموشی کی مذمت میں نعرے لگا رھے تھے۔
مظاھرین کا کھنا تھا کہ عالمی اداروں نے دنیا کے مختلف علاقوں میں دھشت گردانہ اقدامات کے حوالے سے دوھرا رویہ اپنا رکھا ہے۔
طلبہ کا کھنا تھا کہ سن دوھزار پندرہ میں پیرس کے دھشت گردانہ واقعے اور میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پراقوام متحدہ کے ردعمل میں کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔
تھران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاھرہ کرنے والے ایرانی طلبہ کا کھنا تھا کہ میانمار میں روھنگیا مسلمانوں کا قتل عام عالمی سامراجی طاقتوں کی سازشوں کا حصہ ہے۔
دوسری جانب لندن میں سیکڑوں لوگوں نے مظاھرے کرکے روھنگیا مسلمانوں کے قتل کے خلاف شدید غم و غصے کا اظھار کیا ہے۔
مظاھرین برطانوی وزیراعظم کی رھائشگاہ کے سامنے جمع ھوئے اور انھوں نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرو جیسے نعرے لگائے۔ مظاھرین نے اپنے ھاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر روھنگیا مسلمانوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

Add comment


Security code
Refresh