ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل باقری نے تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ رھبر انقلاب اسلامی کی درایت اور قوت و توانائی کے نتیجے میں اس وقت اسلامی جمھوریہ ایران اس پوزیشن میں ہے کہ امریکہ اور علاقے میں اس کے حوالی ایران پر فوجی حملے کے ناممکن ھونے کا اعتراف کرتے ہیں۔
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل باقری نے منگل کے روز شمال مغربی ایران کے شھر ارومیہ میں دفاعی سیکورٹی سے متعلق منعقدہ ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں اس بات پر تاکید کرتے ھوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف تسلط پسندانہ نظام کی ھر سازش ناکام ثابت ھوئی ہے، کھا کہ امریکہ کی جانب سے تیار کیا جانے والا کوئی بھی منصوبہ ایرانی قوم کی ترقی و پیشرفت کو نھیں روک سکے گا۔
انھوں نے عراق و شام میں تکفیری دھشت گردوں کو حاصل ھونے والی شکست کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ مرجعیت، حکومت، قومی اقتدار، فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نتیجے میں عراق و شام میں دھشت گرد اب اپنی آخری سانسیں لے رھے ہیں۔
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل باقری نے اس جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ حالیہ برسوں کے دوران علاقے میں تکفیری دھشت گردی پر منتج ھونے والے افکار کا فروغ عالمی سامراج کا اھم ترین حربہ رھا ہے، کھا کہ عالمی استکبار علاقے میں دھشت گردوں کے ذریعے ھی مختلف ملکوں کی حکومتوں کا تختہ پلٹ کر ان ممالک پر قبضہ کرنا چاھتا تھا مگر یہ ساری سازشیں شکست سے دوچار ھو گئیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے بھی اپنے ایک خطاب میں تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ آج پورے عالمی سامراج اور امپریل ازم کی شکست کے آثار نمایاں ھوگئے ہیں اور اسلامی جمھوریہ ایران ماضی سے کھیں زیادہ طاقت و توانائی کے ساتھ اپنی راہ کو آگے بڑھاتا رھے گا۔
انھوں نے تھران میں منگل کے روز تشدد سے عاری دنیا کے زیر عنواں کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ تشدد، تسلط پسندی اور سامراجیت سے عاری دنیا وجود میں آ جائے گی۔
میجر جنرل محمد علی جعفری نے تاکید کے ساتھ کھا کہ امریکہ کو اس بات کو جان لینا چاھئے کہ ایران ھر طاقت کا ٹھوس جواب دے گا اور امریکہ جتنا دباؤ بڑھاتا رھے گا اپنی دفاعی توانائی کو بڑھانے کے لئے ایرانی عوام کا عزم اور زیادہ پختہ اور مستحکم ھوتا جائے گا۔
انھوں نے کھا کہ ایران کی میزائل توانائی کے بھانے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جا رھی ہیں جبکہ ان پابندیوں کا اصل مقصد ایرانی عوام پر اقتصادی دباؤ بڑھانا ہے۔
میجر جنرل محمد علی جعفری نے کھا کہ ایرانی قوم نے امریکی خباثتوں کا مشاھدہ کیا ہے اور وہ اپنی دفاعی توانائی کے بارے میں امریکی ھٹ دھرمی کو ھرگز برداشت نھیں کرے گی۔
انھوں نے کھا کہ ھر قوم کو دفاعی ھتھیاروں کی ضرورت ھوتی ہے اس لئے ایرانی قوم بھی ضرورت کے تمام دفاعی ھتھیار اپنے پاس رکھے گی۔
امریکہ ایران پر حملہ کرنے کی سوچ بھی نھیں سکتا، میجر جنرل باقری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 210