www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

701681
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جو شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں مشغول ہیں، نے رھبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے نام خط لکھا تھا۔ جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے خط میں رھبر انقلاب کو داعش کی نابودی پر مبارکباد پیش کی تھی۔
رھبر انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سایٹ نے جنرل قاسم سلیمانی کے جواب میں ارسال کئے رھبر معظم کے خط کو نشر کیا ہے۔ خط کا مکمل متن یہ ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام کے پرافتخار جنرل اور مجاھد فی سبیل اللہ کمانڈر حاج قاسم سلیمانی دام توفیقاتہ
اپنی پوری طاقت کے ساتھ خداوند تبارک و تعالٰی کا شکر ادا کرتا ھوں کہ آپ اور آپ کے مختلف سطح کے عظیم مجاھد دوستوں کی جانثارانہ محنتوں کے نتیجہ میں یہ برکت ھمیں نصیب ھوئی کہ اس دنیا کی طاغوتی قوتوں کے ھاتھوں کا لگایا ھوا شجرہ خبیثہ، آپ جیسے نیک بندوں کے ذریعے شام اور عراق میں اپنی نابودی کو پھنچ چکا ہے۔
یہ صرف داعش جیسے بدنام ظالم گروہ پر ایک کاری ضرب نہ تھی، بلکہ (اس) خبیث سیاست پر ایسی محکم ضرب تھی کہ جس کا ھدف اس خطے میں داخلی جنگ کو ایجاد کرنا اور صھیونی حکومت کے مقابلے میں ھونے والی مزاحمت (مقاومت) کو نابود کرنا تھا۔
انھوں نے ان ظالم گمراہ گروھوں کے لیڈروں کے ذریعے خطے کی خود مختار حکومتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ یہ امریکہ کی سابقہ اور موجودہ حکومت اور ان کی خطہ میں موجود اتحادی حکومتوں پر ایک کاری ضرب تھی کہ جنھوں نے مل کر اس گروہ کو بنایا اور ان کی مکمل حمایت کی، تاکہ اپنی نحس طاقت کو مغربی ایشیا کے علاقے تک پھیلا سکیں اور اس طریقے سے غاصب صھیونی حکومت کو اس علاقے پر قابض کر دیں۔
آپ نے اس مھلک سرطانی ناسور کو تباہ کرکے نہ صرف دنیائے اسلام بلکہ پوری انسانیت اور تمام اقوام کی بھت بڑی خدمت کی ہے۔ یہ خدا کی مدد تھی اور (آپ کا یہ کام اس آیت) "و ما رمیتَ اذ رمیت و لکن الله رمی" کا مصداق تھا کہ جو آپ اور آپ کے مجاھد دوستوں کو ان کی دن رات کی محنت کے بدلے انعام دیا گیا۔
میں انتھائی محبت سے آپ کو مبارک باد پیش کرتا ھوں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ تاکید بھی کرتا ھوں کہ دشمن کی چالوں سے ھوشیار رھیں۔ جنھوں نے ایک عظیم سرمایہ کو خرچ کرکے اس خطرناک سازش کو تیار کیا، وہ خاموش نھیں بیٹھیں گے۔ ان کی کوشش ھوگی کہ اس فتنہ کو خطے کے کسی اور حصہ میں شروع کریں یا کسی اور شکل، نئی صورت اور نئے انداز میں اسی کام کو دوبارہ انجام دیں۔ اپنے حوصلہ کو بلند رکھنا، ھوشیار رھنا، وحدت کو پامال نھیں ھونے دینا، تمام خطرناک بچ جانے والے عناصر کا خاتمہ، بصیرت افزا فرھنگی کام اور خلاصہ، ھر قسم کی ضروری تیاری (انجام پائے اور ان مسائل) سے غفلت نہ برتی جائے۔ آپ کو اور عراق، شام اور دوسرے ممالک کے تمام مجاھدین کو خدا کے سپرد کرتا ھوں، آپ سب کو سلام پیش کرتا ھوں اور آپ کیلئے دعاگو ھوں۔
والسلام علیکم و رحمت اللہ
سید علی خامنہ ای
۳۰ آبانماہ ۱۳۹۶

Add comment


Security code
Refresh