افغان صوبے قندھار میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائیوں میں 63 دھشتگردوں کو ھلاک کر دیا۔
افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق افغان فوج اور پولیس نے پیر کی رات ضلع میوند اور زھرائی میں مشترکہ آپریشنز کیے، کالا شامیر اور جاگروم کےعلاقے میں 30شدت پسند مارے گئے جبکہ میوند میں 25شدت پسند ھلاک ھوئے۔ کارروائیوں میں 10سے زائد شدت پسند زخمی بھی ھوئے، جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔
صوبے لوگر میں بھی افغان فورسز کے آپریشن میں 8طالبان مارے گئے۔ آپریشنز میں شدت پسندوں کی گاڑیاں، ھتھیار اور بارودی سرنگیں بھی تباہ کی گئیں۔
افغانستان میں 63 دھشتگرد ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 255