شامی فوج نے مزید کئی علاقوں کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
شام کی فوج کے مختلف دستوں نے دھشت گرد گروہ جبھة النصرہ کو نابود کرنے کی اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ھوئے صوبہ قنیطرہ اور ریف دمشق میں متعدد علاقوں کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔
خبروں کے مطابق شامی فوج کے دستوں نے ریف دمشق میں بیت سابر، بیت تیما، المقلع پھاڑی اور کفرحور کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔
شامی فوج کی اس کارروائی میں دسیوں دھشت گرد ھلاک ھوگئے- جبھة النصرہ سے وابستہ دھشت گردوں نے جنھیں اسرائیل کی حمایت حاصل ہے ریف دمشق اور صوبہ قنیطرہ کے بعض علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے۔
شامی فوج نے اس سے پھلے منگل کو حلب کے مضافاتی علاقوں الشیخ محمد اور جب عوض میں بھی دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ھوئے دسیوں دھشت گردوں کو ھلاک اوران علاقوں کو آزاد کرالیا تھا۔
شام میں مزید علاقے دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 222