فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 20 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

613372
ایران کے وزیر دفاع نے کھا ہے کہ ملک کی مسلح افواج ھر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
قومی سلامتی اور خارجہ امور کے پارلیمانی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی کا کھنا تھا کہ ایران مطلوبہ دفاعی اسٹریٹیجی بنانے میں کامیاب ھوگیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ ملک کو درپیش ھر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے۔
ایران کے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ تھران کی دفاعی پالیسی دفاعی توازن پر استوار ہے اور کسی بھی طرح کی پابندی یا دباؤ کا ھماری دفاعی پالیسی پر کوئی اثر نھیں پڑے گا۔
میجر جنرل امیر حاتمی نے واضح کیا کہ ایران کی طاقت کو دیکھتے ھوئے اب امریکی حکام نے فوجی آپشن کی دھمکیوں کا اعادہ کرنا چھوڑ دیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ ایران کی دفاعی اسٹریٹیجی ملکی ماھرین اور سائنسدانوں کی صلاحیتوں پر استوار ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاالدین بروجردی نے کھا کہ ملکی دفاع کے مختلف شعبوں کی تقویت ایران کی دفاعی اسٹریٹیجی میں سر فھرست ہے۔انھوں نے مختلف اسلامی ملکوں کی مسلح افواج کے ساتھ ایرانی فوج کی مشترکہ مشقوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Add comment


Security code
Refresh