www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

426484
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعھد محمد بن سلمان کے حالیہ بیان کا دنداں شکن جواب دیتے ھوئے کھا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعھد محمد بن سلمان کو اپنے پیشرو ڈکٹیٹروں کی زندگیوں کا غور سےمطالعہ کرنا چاھیے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھا کہ سعودی عرب بالخصوص محمد بن سلمان کی علاقائي ممالک میں مداخلت نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو بھی عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے جس کی اھم مثال سعودی عرب میں لبنانی وزیر اعظم کا حالیہ جبری استعفی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھا کہ سعودی عرب کے ولیعھد کو اپنے پیشرو ڈکٹیٹروں کی زندگی کا غور سےمطالعہ کرنا چاھیے اور اپنی چادر سے باھر قدم رکھنے کی کوشش نھیں کرنی چاھیے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب کے ولیعھد نے ایک مغربی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں ایران پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ھوئے کھا تھا کہ ایران عرب ممالک میں مداخلت کررھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh