www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

350957
لندن میں اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے امریکی صدر کو رواں سال کے دوران اسلامو فوبیا کی علامت قرار دیا ہے۔
اسلامی انسانی حقوق کمیشن لندن اپنے سالانہ اجلاس میں اسلام کے خلاف سب سے نفرت اور تعصب کا اظھار کرنے والے شخص کو دنیا کے سامنے متعارف کراتا ہے۔
مذکورہ کمیشن نے گزشتہ سال بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا میں اسلاموفوبیا کا سمبل قرار دیا تھا جو اپنی الیکشن کمپین کے دوران مسلمانوں کے خلاف زھر اگلتے رھے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے عھدہ صدارت سنبھالتے ھی ایک ایسا متعصبانہ آرڈی نینس جاری کیا تھا جس کے تحت چھے مسلمان ملکوں کے شھریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
امریکی صدر کے اس فیصلے کی عالمی سطح پر مخالفت کی گئی اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ ھزاروں مسلمانوں، شھری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں نے لندن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاھرہ کیا۔
مظاھرین نے حکومت برطانیہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن آنے کی اجازت نہ دی جائے۔

Add comment


Security code
Refresh