برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رھائش گاہ ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمان مخالف اور اشتعال انگیز ویڈیوز کو ری ٹوئٹ کرنے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کھنا ہے امریکی صدر نے ایسی وڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال کر غلط کیا، انھیں ایسا نھیں کرنا چاھیے تھا۔
دوسری جانب لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کے دی گئی دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
واضح رھے کہ میڈیا پر جھوٹی خبریں دینے کا الزام لگانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود جھوٹی خبر ری ٹوئٹ کر ڈالی، بیساکھی کی مدد سے چلنے پر مجبور لڑکے پر تشدد کرنے والا نیدر لینڈز کا شھری نکلا۔
پولیس کے مطابق چھ ماہ پرانی ویڈیو ایمسٹر ڈیم کے نواحی علاقے کی ہے، جبکہ تشدد کرنے والا غیر مسلم ڈچ ہے۔
برطانیہ کی دائیں بازوکی تنظیم نے معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے لڑکے کے مسلم امیگرینٹ ھونے کا دعویٰ کیا تھا۔
برطانیہ کی انتھا پسند تنظیم کی جانب سے واقعے کی ویڈیو کو امریکی صدر نے ری ٹوئٹ کر دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ویڈیوز ری ٹویٹ کیے جانے پرغم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ٹرمپ کے اس عمل کو نسل پرستی، انتھا پسندی اور فاشزم سے تعبیر کیا جا رھا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے مسلمان مخالف ویڈیوزری ٹوئٹ کرنے کی مذمت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 152