سعودی عرب میں گرفتار کئے گئے شھزادوں میں سے ایک سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے اور نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ متعب بن عبداللہ ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی ڈیل کے بعد رھا ھو گئے۔
سعودی عرب میں ایک حکومتی عھدیدار نے کھا ہے کہ متعب بن عبداللہ سعودی حکام کے ساتھ ھونے والی ایک ڈیل کے بعد رھا کر دیئے گئے ہیں اور انھوں نے رھائی کے عوض ایک ارب ڈالر سعودی حکام کو ادا کئے ہیں-
سعودی حکومت نے بھی متعب بن عبداللہ کی رھائی کی تصدیق کر دی ہے- گذشتہ چار نومبر کو سعودی عرب میں کئی شھزادوں، وزیروں اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے اور نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ شھزادہ متعب بھی شامل تھے تاھم اب تین ھفتے کے بعد متعب ایک ارب ڈالر سے زائد رقم ادا کرنے کی ڈیل کے بعد رھا ھو گئے-
کھا جا رھا ہے کہ ان شھزادوں، وزیروں اور سرمایہ کاروں کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ماھرین نے اسے موجودہ ولیعھد محمد بن سلمان کے ذریعے نرم بغاوت کا نام دیا ہے تاکہ وہ حکومت پر اپنی گرفت پوری طرح مضبوط کر سکیں-
مغربی ذرائع ابلاغ منجملہ برطانوی اخبار گارڈین نے اس سے پھلے خبر دی تھی کہ سعودی عرب میں شھزادوں، وزیروں اور سرمایہ کاروں کی گرفتاری کا مقصد گرفتار لوگوں کی دولت سے حکومتی خزانے کو پر کرنا ہے تاکہ ملکی بجٹ خسارے کو کم کیا جا سکے-
خیال کیا جاتا ہے کہ صرف شھزادہ متعب بن عبداللہ کے پاس اربوں ڈالر کی دولت ہے- اس درمیان مغربی میڈیا نے کھا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار مزید تین سعودی شخصیات نے حکومت سے ڈیل کر لی ہے تاھم ابھی ان تینوں کے نام ظاھر نھیں کئے گئے ہیں-
دوسری جانب یہ بھی کھا جا رھا ہے کہ سعودی عرب میں مزید شھزادوں اور شاھی خاندان کی عورتوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور جس ھوٹل میں ان لوگوں کو رکھا جا رھا ہے اس کو سب جیل قرار دیا گیا ہے-
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جس ھوٹل میں ان شھزادوں کو رکھا گیا ہے وہ الشرقیہ صوبے میں ہے اور اس کا نام مریدین ھوٹل ہے- ابھی حال ھی میں کئی سعودی شخصیات اور شھزادوں کو جن میں سابق وزیر زراعت فھد بن عبدالرحمن بالغنیم، سابق گورنر زائد بن فھد السکیبی اور ایک سابق سینیئر عھدیدار جمال بن ناصر الملحم شامل ہیں، مریدین ھوٹل منتقل کیا گیا ہے-
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرپشن کے الزام میں شاھی خاندان کی گرفتار کی گئی عورتوں اور لڑکیوں کے لئے بھی ایک خصوصی جیل بنائی گئی ہے۔
سعودی شھزادہ متعب حکومت کے ساتھ ڈیل کرنے کے بعد رھا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 165