www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

266266
سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ھوئے کالعدم تنظیم کے 2دھشتگردوں کو ھلاک کرکے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) کے اھلکاروں نے رات گئے گجرات کے علاقے گورالی میں دھشتگردوں کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دھشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ، سی ٹی ڈی اھلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2دھشتگرد موقع پر ھلاک جبکہ ان 3ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ھونے میں کامیاب ھوگئے ۔
پولیس نے ھلاک ھونے والے دھشتگرد وں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرتے ھوئے فرار ھونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
دوسری جانب ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور تین دھشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دھشت گرد مذھبی جماعت کے اجتماع کو نشانہ بنانا چاھتے تھے۔ گرفتار دھشت گرد بارود اور بم بنانے میں مھارت رکھتے ہیں جبکہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

Add comment


Security code
Refresh