اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کھا ہے کہ تھران اپنی دفاعی توانائیوں کے بارے میں کسی بھی ملک سے بات چیت نھیں کرے گا۔
ایران کے وزیر دفاع امیرحاتمی نے بدھ کونامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اسلامی جمھوریہ ایران کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں کھا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح ایران کی دفاعی صلاحیتیں قانونی اور جائزہیں جو صرف اپنے دفاع کے لئے ہیں-
انھوں نے شام میں دفاعی توانائیوں کی تعمیرنو کےعمل میں روس اور ایران کی موجودگی کے بارے میں کھا کہ شام کی تعمیرنو ایران کے لئے ایک اھم اور بڑا کام ہے اور دھشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنا درحقیقت تعمیرنو کے ذریعے ھی ممکن ھو گا اور شام میں تعمیر نو کا یہ عمل تمام شعبوں منجملہ دفاعی شعبے میں بھی انجام پائے گا-
ایران کی دفاعی توانائیوں پر وزیر دفاع کی تاکید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 155