www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

256367
بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھرانے کے ایک قریبی ذریعے نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایسی حالت میں کہ بعض پریس ذرائع بحرین کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو شدید علالت کے سبب اسپتال منتقل کئے جانے کی رپورٹیں دے رھے ہیں، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھرانے کے ایک قریبی ذریعے نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس ذریعے کا کھنا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اپنی رھائشگاہ پر ھی ہیں کہ جس کا بحرین کی حکومت نے فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔بعض پریس ذرائع‏ کا کھنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس نے الدراز کے علاقے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رھائشگاہ کا محاصرہ مزید تنگ کر دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رھائشگاہ کے قریب ایک ایمبولینس بھی کھڑی دیکھی گئی ہے تاھم پڑوسیوں نے بھی اس خبر کی تصدیق نھیں کی ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو بیماری کے شدت اختیار کر جانے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بحرین کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی صحت بگڑنے اور وزن نصف سے بھی کم اور صورت حال تشویشناک ھو جانے کے بعد ایسی حالت میں کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے ان کی رھائشگاہ کا محاصرہ کر رکھا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کے روز بحرینی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر حالات کو سازگار بنائیں۔
واضح رھے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شھریت منسوخ کرتے ھوئے جون دو ھزار سولہ سے الدراز کے علاقے میں ان کی رھائشگا کا فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔
دریں اثنا ایران میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبداللہ الدقاق نے کھا ہے کہ بحرینی شھریوں کی سرکوبی اور ان کی ایذا رسانی کے باوجود اس ملک کے عوام اپنے برحق مطالبات پر ڈٹے ھوئے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ کی لاجسٹیک حمایت سے برطانیہ کی ایک ٹیم بحرین میں سرگرم عمل ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے سیاسی مخالفین کو نظر میں رکھے ھوئے ہے جس کے نتیجے میں بھت بڑی تعداد میں بحرینی شھریوں کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔شیخ الدقاق کا کھنا ہے کہ بحرین کی عدلیہ، عام شھریوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کئے ھوئے ہے۔
انھوں نے بحرین میں سعودی فوجیوں کی موجودگی اور اس سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا ہے کہ دو ھزار گیارہ میں بحرین میں سعودی فوجیوں کے داخل ھو جانے کے بعد معاملہ سعودی عرب کے ھاتھ میں چلا گیا اور بحرین کے قومی اقتدار کی خلاف ورزی ھوئی۔

Add comment


Security code
Refresh