www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

929365
پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کھا گیا ہے کہ پاکستان قندھار حملوں سے متعلق افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، حملوں سے متعلق ٹھوس شواھد یا خفیہ معلومات فراھم نھیں کی گئیں، پاک افغان ایکشن پلان کے تحت تعاون کا میکنزم موجود ہے، میڈیا پر الزام تراشی دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ 7 اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رھے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پچھلے ھفتے قندھار میں ھونے والے فائرنگ کے واقعے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔ انھوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قندھار حملے کے منصوبہ ساز افغانستان کے حوالے کیے جائیں۔
افغان صوبے قندھار میں اٹھارہ اکتوبر کو سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے قندھار پولیس چیف عبدالرازق اور خفیہ ادارے کے صوبائی چیف ھلاک ھوگئے تھے جب کہ امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر بال بال بچ گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں قندھار کے پولیس چیف جنرل رازق بھی ھلاک ھو گئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh