غاصب صھیونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت کے جواب مین فلسطین کی تحریک مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں واقع صھیونی آبادی کے علاقے الغلاف پر راکٹ حملہ کیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک مزاحمت کی جانب سے الغلاف کے علاقے پر تین راکٹ فائر کئے گئے۔
مقامی ذرائع کا کھنا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے اس جوابی اقدام کے بعد مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں خطرے کا سائرن بجنے لگا اور صھیونیوں میں شدید خوف و ھراس پیدا ھو گیا۔
فلسطین کی تحریک مزاحمت کے راکٹ حملوں میں ھونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ نھیں ملی ہے۔
اس سے قبل صھیونی فوجیوں نے غزہ پر میزائل سے حملہ کیا جبکہ صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بھی غزہ کے جنوب میں مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں آٹھ فلسطینی زخمی ھو گئے۔
صھیونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے بھی بدھ کی شام جارحیت کا مظاھرہ کرتے ھوئے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔
صھیونی حکومت کی جارحیت کے نئے دور میں اب تک ھزاروں فلسطینی شھید و زخمی ھو چکے ہیں۔
صھیونی فوج کو فلسطین کی تحریک مزاحمت کا منھ توڑ جواب
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 138