www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801080
ایران کے وزیر خارجہ نے دو ایرانی شھریوں کے خلاف پابندی عائد کرنے سے متعلق امریکی وزارت خزانہ کے اقدام پر ردعمل کا اظھار کرتے ھوئے تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ امریکہ نے استنبول میں سعودی مظالم اور یمن پر اس کی جارحیت سے رائے عامہ کی توجہ ھٹانے کے لئے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزارت خزانہ نے افغان طالبان کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کا دعوی کرتے ھوئے آٹھ افراد منجملہ دو ایرانی شھریوں کو بھی پابندیوں میں شامل کر لیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹ کیا کہ امریکی وزارت خزانہ بھول گئی ہے کہ واشنگٹن آج بھی طالبان گروہ کے ساتھ مذاکرات کر رھا ہے اور وہ ھمیشہ طالبان کی حمایت کرتا رھا ہے۔
امریکہ کی جانب سے ان پابندیوں کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب استنبول میں سعودی قونصل خانے میں مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی بنا پر سعودی عرب پر شدید عالمی دباؤ پڑ رھا ہے اور کوئی بھی ملک سعودی عرب کی صفائی کو قبول کرنے پر آمادہ نھیں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh