www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

750905
یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد کے ذریعے انسانیت کے خلاف سعودی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ میں منظور کی جانے والی اس قرارداد میں سعودی عرب کے خلاف پابندیاں ‏عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد میں کھا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام افراد کے یورپ میں داخلے پر پابندی اور ان کے اثاثے ضبط کرلیے جائیں۔اس قرارداد میں سعودی ولی عھد کو بھی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ھوئے کھا گیا ہے کہ بن سلمان کی اطلاع میں لائے بغیر سعودی انٹیلی جینس ایسا کوئی بھی اقدام نھیں کرسکتی۔ اس سے پھلے یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ ایٹونیو تاجانی نے بھی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کا جانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یورپی پارلیمنٹ میں ایک کے مقابلے میں تین سو پچیس ووٹوں سے منظور کی گئی اس قرار داد میں سعودی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جمال خاشقجی کی لاش کے بارے میں صحیح اطلاعات فراھم کرے کہ اس کو کھاں دفن کیا گیا ہے۔
سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شھر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ھونے کے بعد لاپتہ ھوگئے تھے۔عالمی دباؤ کے نتیجے میں اٹھارہ روز کی خاموشی اور تردید کے بعد سعودی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh