مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے سے انکار کرتے ھوئے کھا کہ امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نظر نھیں آتا۔
ترک میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملنے کی درخواست کی تھی تاھم میں نے صدر ٹرمپ سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔
صحافی کی منگیتر نے مزید کھا کہ امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدگی کا مظاھرہ نھیں کررھا ہے اس لیے احتجاجاً صدر ٹرمپ سے ملنے سے انکار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کھا تھا کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان صحافی کے قتل سے لاعلم تھے۔
مقتول صحافی کی منگیتر نے کھا کہ بھیمانہ قتل کے منصوبہ ساز سے لے کر قاتل اور منصوبے کو کامیاب بنانے والے سھولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لانا چاھیے۔ ایک ایک مجرم کو سخت سے سخت سزا دے کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔
مقتول صحافی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے مزید کھا کہ اگر انھیں علم ھوتا کہ سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کو قتل کردیا جائے گا تو وہ کبھی انھیں قونصل خانے میں جانے نھیں دیتیں۔ وہ ایک خوفناک دن تھا۔
خدیجہ چنگیز نے مزید کھا کہ صحافی کی لاش کی نشاندھی کی جانی چاھیئے، اس حوالے سے کسی سعودی آفیشل نے اب تک رابطہ نھیں کیا ہے، صحافی کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ھوئی تو وھاں جانا مشکل ھوگا۔
واضح رھے کہ مقتول صحافی کے قتل پر امریکی صدر نے سعودی فرماں روا کے لاعلم ھونے کے موقف کو تسلیم کرتے ھوئے شاہ سلمان پر اعتماد کا اظھار کیا تھا۔
امریکا جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نھیں، خدیجہ چنگیز
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 147