امریکی ریاست پینسلوینیا کے شھر پٹس برگ میں یھودی عبادت گاہ پر حملے میں 11 افراد ھلاک اور متعدد زخمی ھوگئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے یھودی عبادت گاہ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد ھلاک اور متعدد زخمی ھوگئے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اھل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ اس دوران مسلح شخص اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ھوا تاھم پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔
اسی ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کھا کہ وہ اس واقعے پر نظر رکھے ھوئے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اھلکار جائے وقوع پر موجود ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ شوٹر سے ھوشیار رھا جائے لگتا ہے کہ متعدد افراد اس میں مارے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے سینتالیس ھزار واقعات ریکارڈ کئے گئے جن میں بارہ ھزار سے زائد افراد ھلاک اور تئیس ھزار سے زائد زخمی ھوئے ہیں۔
امریکہ میں یھودی عبادت گاہ پر حملہ 11 افراد ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 126