www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

503652
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی مرکزی آپریشنل کمان نے اربعین حسینی کے زائرین کو تحفظ فراھم کرنے کے مقصد سے بغداد اور عراق کے جنوبی صوبوں مین ڈرون طیاروں کے ساتھ سیکورٹی اھلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس کی مرکزی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ ڈرون طیاروں کی منتقلی کا مقصد فضائی حدود کی نگرانی اور کسی بھی طرح کی مشکوک سرگرمیوں نیز ان علاقوں میں اطلاعات کا تبادلہ کرنا ہے۔
صوبے ذیقار کے پولیس سربراہ نے بھی اربعین حسینی کے زائرین کی حفاظت کے لئے حیدریہ سے کربلا تک کے پورے راستے میں ٹاسک فورس کے جوانوں کو تعینات کئے جانے کی خبر دی ہے۔
دریں اثنا عراق کی سرحدی گذرگاھوں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسین میں شرکت کے لئے عراق میں داخل ھونے والے زائرین کے قافلوں میں مسلسل اضافہ ھو رھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh