سیدالشھدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کے چھلم میں شرکت کے لئے عراق، ایران، پاکستان، ھندوستان اور دنیا کے مختلف ملکوں سے عراق پھنچنے والے زائرین کا اربعین ملین مارچ اپنے نقطہ عروج پر پھنچ گیا ہے اور تقریبا دو کروڑ زائرین کربلائے معلی پھنچ چکے ہیں یا پھنچنے والے ہیں۔
دنیا کے دور و نزدیک کے ملکوں سے بڑی تعداد میں عاشقان امام حسین علیہ السلام خاص طور پر پچھلے چند برسوں سے اربعین ملین مارچ میں شرکت کے لئے کربلائے معلی پھنچتے ہیں-
غیر ملکی زائرین میں سب سے زیادہ اور بڑی تعداد ایرانی زائرین کی ھوتی ہے اس کے بعد پاکستان، ھندوستان اور آس پاس کے عرب ملکوں کے لاکھوں زائرین عراق پھنچتے ہیں جو اس عظیم الشان اور انتھائی پرامن مارچ میں شریک ھوتے ہیں-
اربعین مارچ کی روایت صدیوں پرانی ہے اور عاشقان اھلبیت اطھار علیھم السلام صدیوں سے اربعین کے موقع پر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک پیدل چلتے تھے لیکن پچھلے چند برسوں سے اس مارچ نے آفاقی شکل اختیار کر لی ہے اور دنیا کا شاید ھی کوئی ملک ایسا ھو گا جھاں سے زائرین اور عاشقان اھلبیت اطھار اربعین مارچ میں شرکت کے لئے عراق نہ پھنچتے ھوں-
نجف سے کربلا کے راستے میں موجود مختلف ملکوں کے الگ الگ زبان اور رنگ و نسل کے زائرین نجف سے کربلا کے درمیان کا راستہ جو مشی کے نام شھرت پا چکا ہے پاپیادہ طے کر رھے ہیں-
اس دوران دسیوں لاکھ زائرین کی پذیرائی کے لئے عراقی میزبانوں کا جذبہ خدمت ناقابل توصیف ہے- جگہ جگہ موکب لگے ھوئے ہیں اور عراقی شھری زائرین کی خدمت میں اس طرح مصروف ہیں کہ جیسے یھی ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اور ھدف ہے-
عراقیوں کے ساتھ ایران، پاکستان ، ھندوستان، کویت، بحرین، لبنان اور حتی سعودی عرب کے بھی شیعہ مسلمانوں کے موکب زائرین کی خدمت کے لئے لگائے گئے ہیں-
اربعین حسینی کے ملین مارچ میں شرکت کے لئے عراق کے مختلف زمینی اور ھوائی راستوں سے غیر ملکی زائرین نجف اور کربلا پھنچے ہیں-
ایران کے ھمسایہ ملکوں پاکستان، افغانستان، جمھوریہ آذربائیجان، ترکی اور دیگر ملکوں کے دسیوں ھزار زائرین ایران کے راستے عراق روانہ ھوئے ہیں جن کے لئے ایران میں جگہ جگہ قائم کئے گئے ہیں اور ان کے قیام و طعام کا شاندار انتظام کیا گیا ہے-
اس سال اربعین ملین کا مارچ کا خاص سلوگن حب الحسین یجمعنا ہے اور یہ عظیم انسانی اجتماع پوری دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دے کر امام عالیمقام کے حقیقی پیغام یعنی پیغام حریت و آزادی اور امن و سلامتی کو دنیا والوں تک پھنچا رھا ہے-
نجف اور کربلا سے موصولہ خبروں میں کھا گیا ہے کہ اربعین ملین مارچ میں خاصی تعداد غیر مسلموں کی بھی ہے جبکہ اھل سنت بھائی بھی بڑی تعداد میں ملین مارچ میں حصہ لے کر شھدائے کربلا کو اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کر رھے ہیں-
اربعین ملین مارچ کا سلسلہ منگل یعنی بیس صفر سید الشھدا امام حسین علیہ السلام کے چھلم کے دن سہ پھر تک جاری رھے گا-
اس درمیان عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمھدی نے زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں عراق کی سیکورٹی فورسز خاص طور پر عوامی رضا کار فورس الحشدالشعبی کا شکریہ ادا کیا ہے-
عراقی وزیراعظم نے کربلائے معلی پھنچ کر فوج، سیکورٹی فورسز اور عوامی رضا کار فورس کے کمانڈروں سے ملاقات کی اور زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اربعین حسینی ملین مارچ اپنے نقطہ عروج پر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 224