یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے باشندوں نے یمن پر جارح سعودی اتحاد کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا ہے۔
صوبہ الحدیدہ کے باشندوں نے المنیرہ شھر میں احتجاجی مظاھرہ کر کے سعودی عرب اور امریکا کے خلاف شدید نعرے لگائے- مظاھرین نے سعودی عرب کے ذریعے یمنی عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ھوئے یمن کے نھتے اور مظلوم شھریوں پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے فوری طور پر بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا-
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے چوبیس اکتوبر کو صوبہ الحدیدہ کے شھر بیت الفقیہ کے بازار پر حملہ کر کے دسیوں بے گناہ یمنی شھریوں کو شھید اور زخمی کر دیا تھا-
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کی مغربی بندرگاہ الحدیدہ پر قبضہ کرنے کے لئے گذشتہ تیرہ جون سے اپنے وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں-
الحدیدہ بندرگاہ یمن کے محصور اور مظلوم عوام تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل تک کا واحد راستہ ہے-
یمنی عوام کا جارح سعودی اتحاد کے خلاف احتجاجی مظاھرہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 191