دھشت گردوں کے خلاف امریکہ کی زیرکمان نام نھاد بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے شھر ھجین کے خلاف ممنوعہ ھتھیاروں کا استعمال کرتے ھوئے فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔
امریکہ کی زیرکمان نام نھاد بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے شام کے شھر ھجین پر ایسی حالت میں فاسفورس بم برسائے گئے ہیں کہ اس سے قبل تیرہ اکتوبر کو بھی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ھجین پر ایسی ھی بمباری کی تھی۔
اس سے قبل شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے مراسلوں میں امریکی اتحاد کی جانب سے شامی شھریوں کے خلاف ممنوعہ ھتھیاروں کے استعمال کا ذکر کرتے ھوئے کھا تھا کہ اس قسم کے ھتھیاروں کا استعمال نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ شامی عوام کے خلاف جنگی جرم کا ارتکاب ہے۔
واضح رھے کہ امریکہ نے یہ اتحاد، شامی حکومت کی مرضی کے خلاف اور اقوام متحدہ کے دائرے سے ھٹ کر قائم کیا ہے جو اب تک صرف دھشت گردوں کی حمایت میں ھی شامی عوام پر حملے کرتا رھا ہے۔
شام میں امریکہ کی جانب سے ھجین پر فاسفورس بموں سے حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 207