فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Thursday, 18 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

338210
نائیجیریا کی فوج نے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ھوئے دسیوں شیعہ مسلمانوں کو شھید کر دیا۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے سیکڑوں شیعہ مسلمانوں نے دارالحکومت ابوجا میں مظاھرہ کر کے اس ملک کی اسلامی تحریک کے رھنما آیت اللہ شیخ ابراھیم زکزکی کی رھائی کا مطالبہ کیا۔
ابھی تک شھید ھونے والے شیعہ مسلمانوں کی صحیح تعداد کا پتہ نھیں چل سکا ہے تاھم شاھدوں کا کھنا ہے کہ کوجبو کے علاقے میں زمین کی پڑی شیعہ مسلمانوں کی لاشوں کا مشاھدہ کیا گیا ہے۔
ھفتے کے روز بھی نائیجیریا کے فوجیوں نے ابوجا کے قریب فائرنگ کر کے کم سے کم دس حسینی عزاداروں کو شھید کر دیا تھا۔
نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ھزار پندرہ کو شھر زاریا کے حسینیہ پر حملہ کر کے جس میں شیخ زکزکی کے تین بیٹوں سمیت سیکڑوں شیعہ مسلمان شھید ھو گئے تھے، اس ملک کی اسلامی تحریک کے رھنما آیت اللہ شیخ ابراھیم زکزکی اور ان کی اھلیہ کو گرفتار کر لیا۔
نائیجیریا کے عوام نے مختلف شھروں میں بارھا مظاھرے کر کے اس ملک کی اسلامی تحریک کے رھنما آیت اللہ شیخ ابراھیم زکزکی کی رھائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh