www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

121409
سعودی جنگی طیاروں نے جمعے کی صبح یمن کے دارالحکومت صنعا پر وحشیانہ انداز میں بمباری کی ہے۔ اس جارحیت کے جواب میں یمن کی فوج نے نجران میں سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز پر بدر پی ون بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کی صبح تیس بار یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے جس کے بعد دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی طیاروں نے صنعا کے بین الاقوامی ھوائی اڈے، الدیلمی ایئر بیس، اور ھمدان نامی علاقے میں مختلف اھداف کو نشانہ بنایا ہے۔ان حملوں میں ھونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نھیں ملی۔
دوسری جانب سعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی یمن کے صوبے نجران میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے کو بدر میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ نجران کے صحرائے البقع میں سعودی اتحاد کی تنصیبات پر کیے جانے والے اس حملے میں درجنوں اتحادی فوجی ھلاک اور زخمی ھوئے ہیں۔
یمنی ذرائع کے مطابق، یہ حملہ بھرپور انٹیلی جینس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا اور یمنی فوج کے تیار کردہ بدر پی ٹو میزائل نے پوری کامیابی کے ساتھ سعودی اتحاد کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج نے ستائیس اکتوبر کو بدر پی ون نامی اسمارٹ بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی تھی اور اسی روز مغربی ساحلی علاقے میں سعودی اتحاد میں شامل سوڈانی فوج کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر تھس نھس کردیا تھا۔
ایک اوراطلاع کے مطابق یمنی فورسز کے ترجمان یحی سریع نے آل سعودی مخالف رھنما اور تحریک آزادی جزیرۃ العرب کے سربراہ دخیل بن ناصر القحطانی کی یمن واپسی کا خیر مقدم کرتے ھوئے کھا ہے کہ آل سعود کے مخالفین کے لیے یمن کے دروازے کھلے ھوئے ہیں۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے بھی اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ آل سعود کے مخالفین اگر یمن آنا چاھیں تو یمن کی سالویشن گورنمنٹ اس کی مخالفت نھیں کرے گی۔
سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوھزار پندرہ میں یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
سعودی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں چودہ ھزار سے زائد یمنی شھری شھید اور لاکھوں بے گھر ھوچکے ہیں۔ تاھم یمنی عوام کی استقامت اور مزاحمت کے نتیجے میں آل سعود کو اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل نھیں ھوسکی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh