www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

120261
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے کھا ہے کہ موجودہ امریکی حکومت کے رویہ سے دنیا میں امن و استحکام خطرے میں پڑ گیا ہے لھذا یورپی ممالک کو چاھئے کہ واشنگٹن کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف ایران کے ساتھ تعاون کریں۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے برطانوی اخبار 'فنانشل ٹائمز' کیلئے اپنے ایک خصوصی مضمون میں کھا کہ ایران اور یورپ کے درمیان تعاون سے نہ صرف طویل مدت مشترکہ مفادات کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ یہ عمل عالمی امن و سلامتی کی بالادستی کا ضامن بھی ہے.
ایران کے صدر کا مزید کھنا تھا کہ آج دنیا معاشی بحران، سماجی مشکلات، پناہ گزین، دھشتگردی اور انتپاپسندی جیسے مسائل سے دوچار ہے ایسے میں امریکہ کی موجودہ خارجہ پالیسی نے ان مشکلات کو مزید پیچیدہ اور دشوار کردیا ہے.
صدر روحانی نے ایران جوھری معاھدے کو تاریخ کی سب سے بڑی سفارتکاری کی فتح قرار دیتے ھوئے مزید کھا کہ یورپی ممالک اس معاھدے کو برقرار رکھنے کے خواھاں ہیں لھذا وہ چند ملکوں کو چھوڑ کر پوری دنیا کے ساتھ ایک ھوئے ہیں تا کہ اس معاھدے کو بچائیں.انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوھری معاھدہ صرف ایک شرط پر بچ سکتا ہے اور وہ یہ کہ اس معاھدے سے ایرانی عوام کے مفادات حاصل ھوں.
صدر روحانی نے کھا کہ امریکہ نے جوھری معاھدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرکے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی اور ایران پر ایک بار پھر پابندیاں عائد کیں۔
ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کھا کہ یورپ اور اسی طرح چین اور روس ایران پر 4 نومبر سے امریکی پابندیوں سے پھلے اپنے پیکیج کا اعلان کریں جو امریکی پابندیوں کا توڑ ھو۔

Add comment


Security code
Refresh