www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

910474
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو بڑے پیمانے پر فضائی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحالی میں واقع ایک بازار اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے الحالی کے علاقے میں ایک تجارتی کمپنی کی عمارت کو بھی اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے جولائی پر بھی بمباری کی ہے جس میں ایک مرد اور ایک عورت شھید جبکہ ان کا بچہ شدید زخمی ھوا ہے۔
ادھر یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے کھا ہے کہ سعودی اتحاد کے ایک فوجی ٹھکانے کو اپنے تیار کردہ بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد میں شامل متعدد جنگجو ھلاک ھو گئے۔

Add comment


Security code
Refresh