www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801710
ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں رسول خدا (ص) کی رحلت اور سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شھادت کا غم انتھائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رھا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران میں رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی رحلت جانگداز اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شھادت کے موقع پر سبھی چھوٹے بڑے شھروں میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور ملک بھر کی مساجد و امام بارگاھوں اور مقامات مقدسہ میں مجالس عزا منعقد کی جا رھی ہیں۔ بعض شھروں میں جلوس ھائے عزا بھی برآمد کیے جا رھے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شریک ہیں۔
حضرت رسول﴿ص﴾ و نواسہ رسول (ع) کی رحلت و شھادت کے موقع پر مجالس عزا کا سب سے بڑا اجتماع مشھد المقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسی الرضا میں منعقد کیا جا رھا ہے جھاں ایران اور دنیا بھر سے آئے ھوئے زائرین کی کثیر تعداد موجود ہے اور روضہ رضوی کے تمام صحن اور راھداریاں عقیدت مندوں اور سوگواروں سے مملو ہیں۔ ارد گرد کی تمام شاھراھوں پر لوگ ماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ھوئے بارگاہ رضوی کی جانب رواں دواں ہیں اور آپ کو آپ کے جد بزرگوار کا پرسہ دے رھے ہیں۔
قم المقدس میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضے میں بھی ھزاروں کی تعداد میں ملکی اورغیر ملکی زائرین جمع ہیں اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے - قم القدسہ کے بعض علاقوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس بھی برآمد کیے جا رھے ہیں جو بارگاہ حضرت معصومہ (س) پھنچ کر اختتام پذیر ھورھے ہیں-
دارالحکومت تھران میں حضرت عبدالعظیم حسنی اور امامزادہ صالح علیہ السلام کا روضہ بھی زائرین سے بھرا ھوا ہے اور علمائے کرام فضائل و مناقب اھلبیت اطھار علیھم السلام بیان کر رھے ہیں۔
تھران کی تمام مساجد و امامبارگاھوں اور امام زادوں کے روضوں میں مجالس عزا منعقد کی جا رھی ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار، رسول اور آل رسول (ع) کی مصیبتوں کو یاد کرکے اشک غم بھا رھے ہیں۔
شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضے میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے اور شھر اوراس کے اطراف سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے آپ کو آپ کے جد بزرگوار کا پرسہ دے رھی ہے۔
منگل کی شام سے شروع ھونے والا عزاداری کا یہ سلسلہ انتیس صفر المظفر یعنی آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شھادت تک جاری رھے گا۔
عراق، شام، لبنان، پاکستان، ھندوستان اور دنیا کےدیگر شھروں میں بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسولۖ حضرت امام حسن علیہ السلام کی شھادت کی مناسبت سے مجالس غم اور جلوس ھائے عزا برآمد کئے جارھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh