
پاکستان میں متعین ایران کے سفیر نے کھا ہے کہ تھران خطے میں قیام امن سے متعلق کئے جانے والے ھر مثبت اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی سے بات چیت کرتے ھوئے ایران کے سفیر مھدی ھنر دوست نے کھا کہ ایران خطے کے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مثبت سمجھتا ہے۔
ان کا اشارہ جنگ یمن کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے ثالثی کے اعلان کی طرف تھا۔
ایران کے سفیر نے میرجاوہ سرحد سے ایرانی سیکورٹی اھلکاروں کے اغوا کو دھشت گردانہ کاروائی قرار دیتے ھوئے کھا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان اور ایران کے ساتھ تعلقات میں رخنہ اندازی کرنا ہے۔
انھوں نے کھا کہ اس اقدام نے سرحدی سیکورٹی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پندرہ اکتوبر کو دھشت گردوں کے ایک گروپ نے پاک ایران سرحد کے قریب واقع علاقے لولکدان کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے بارہ ایرانی سیکورٹی اھلکاروں کو اغوا کر کے پاکستانی علاقے میں منتقل کر دیا تھا۔
ایران امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کی ھر کوشش کی حمایت کرتا ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 158

