
نائیجیریا کی عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو پامال کرتے ھوئے ملک کے سرکردہ مذھبی رھنما آیت اللہ ابراھیم زکزکی کی رھائی کی اپیل مسترد کر دی۔
کادونا اسٹیٹ کورٹ نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراھیم زکزکی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ھوئے سماعت جنوری دو ھزار انیس تک کے لیے ملتوی کر دی۔
آیت اللہ زکزکی کے وکیل ماکسوال کیون بتایا ہے کہ عدالت نے ان کے موکل کو ضمانت پر رھا کرنے سے انکار کر دیا۔
انھوں نے کھا کہ ھماری لیگل ٹیم عدالت کے فیصلے کا جائزہ لے رھی ہے۔
عدالت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آیت اللہ زکزکی پچھلے تین برس سے بغیر مقدمہ چلائے قید میں ہیں تاھم اپیل کی دوبارہ سماعت تک انھیں سیکورٹی اداروں کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سے پھلے نائیجیریا کی فیڈرل کورٹ نے آیت اللہ ابراھیم زکزکی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ھوئے رھا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس فیصلے پر آج تک عمل درآمد نھیں کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی اسلامی تحرک کے سربراہ آیت اللہ ابراھیم زکزکی سن دو ھزار پندرہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رھے ہیں۔
نائیجیر کے شیعہ مسلمانوں نے گزشتہ ھفتے چھلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دارالحکومت ابوجا میں آیت اللہ ابراھیم زکزکی کی رھائی کے لیے ایک بڑا مظاھرہ بھی کیا تھا جبکہ پرامن مظاھرین پر نائیجیریا کے سیکورٹی اھلکاروں کی فائرنگ میں کم سے کم پینتالیس مظاھرین شھید اور سو سے زائد زخمی ھو گئے تھے۔
نائیجیریا کی عدالت کا آیت اللہ زکزکی کو رھا کرنے سے انکار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 212

