
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے امریکی ھم منصب مائیک پومپیو کے اس دعوے کو انتھائی مضحکہ خیز قرار دیا ہے کہ سعودی حکام نے یمن میں انسان دوستانہ امداد اور تباھی کے ازالے کے لیے لاکھوں ڈالر کی امداد فراھم کی ہے۔
امریکی وزیر جنگ مائیک پومپیو کے مضحکہ خیز دعوے پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کھنا تھا کہ امریکی حکام کو یہ کھتے ھوئے شرم بھی نھیں آتی۔
محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مسٹر پومپیو آپ کو پتہ ہے کہ بات کیا ہے؟ دراصل یمنی عوام ھی اپنے ملک میں پیدا ھونے والے قحط کے ذمہ دار ہیں، کیونکہ انھیں تمھارے غلام قصائیوں کو، جو اسکولی بسوں پر بمباری کے لیے لاکھوں ڈالر اور پھر نقصانات کے ازالے کے لیے بھی لاکھوں ڈالر خرچ کرتے ہیں، اس بات کی اجازت دینا چاھیے تھی کہ وہ بلا روک ٹوک آئیں اور انھیں نابود کردیں۔ تمھیں شرم بھی نھیں آتی۔"
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بی بی سی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ھوئے ایسے وقت میں سعودی حکام کا دفاع کیا ہے جب سعودی عرب کو یمن پر جارحیت اور انسانی حقوق کے بدترین ریکارڈ کے باعث عالمی سطح پر شدید تنقیدوں کا سامنا ہے۔
پومپیو نے دعوی کیا کہ یمن کی تباھی اور بھوک کا ذمہ دار ایران ہے جبکہ سعودی عرب نے جنگ یمن کی تباھی کے ازالے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔
دوسری جانب انٹیلی جینس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزارت جنگ کے عھدیداروں نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ اور اس کی بندرہ گاہ پر قبضے کے لیے سعودی اور اماراتی فوجی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ نے الحدیدہ پر حالیہ حملوں سے پھلے سعودی عرب کو دو جدید ترین جاسوس طیارے بھی فراھم کیے ہیں۔
مذکورہ فرانسیسی آن لائن جریدے کے مطابق امریکی وزارت جنگ نے الحدیدہ پر حملے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو لازمی انٹیلی جینس بھی فراھم کی ہے۔سعودی اور اماراتی فوج کے ھاتھوں یمن میں عام شھریوں کے قتل عام، پپلک مقامات اور شھری تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ بنائے جانے کے بارے میں عالمی اداروں کی متعدد رپورٹوں کے باوجود امریکی پالیسی میں کوئی تبدیل دکھائی نھیں دے رھی۔جنگ یمن میں پینٹاگون کے کردار کے بارے میں تازہ انکشافات نے، بے گناہ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے مجرمامہ اقدامات میں امریکہ کے مجرمانہ کردار کے نئے پھلوں کو دنیا کے سامنے آشکارا کردیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا بیان شرمناک ہے، ایرانی وزیر خارجہ ظریف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 217

