
عرب میڈیا نے خبردی ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل سے پانچ سو مرکاوا ٹینک خریدے ہیں جو سعودی عرب اور صھیونی حکومت کے درمیان اب تک کا سب سےبڑا خفیہ فوجی معاھدہ ہے۔
عرب میڈیا نے خبردی ہے کہ سعودی عرب نے اسپین کی ایک کمپنی کی وساطت سے اسرائیل سے پانچ سو مرکاوا ٹینک خریدے ہیں۔ یہ ٹینک اسپین کے نام سے خریدے گئے ہیں لیکن سعودی ولیعھد بن سلمان نے ان ٹینکوں کی خریداری کے لئے نقد رقم دی ہے اور یہ سارے ٹینک اسپین کی بحریہ کے ذریعے اور چھے مھینے کے عرصے میں سعودی عرب کی فوج کے حوالے کئے گئے ہیں۔
پروگرام کے مطابق اسپین کی اسی کمپنی کی وساطت سے صھیونی فوجی افسران سعودی عرب کے فوجیوں کو مرکاوا ٹینکوں کو چلانے کی ٹریننگ دیں گے۔
اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے فوجی معاملات ایک ایسے وقت ھورھے ہیں جب اعداد و شمار کے مطابق صھیونی حکومت نے انیس سو سڑسٹھ سے دوھزار سترہ کے برسوں میں بیالیس ھزار سے زائد فلسطینیوں کو شھید اور دسیوں ھزار کو زخمی اور بے گھر کیا ہے۔
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ھتھیاروں کا سودا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 184

