www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

543659
ناروے نے سعودی عرب کے ھاتھوں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بھیمانہ اور مجرمانہ قتل کے پیش نظر سعودی عرب کو ھتھیاروں کی فروخت روک دی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ این ارکسن کا کھنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ھم نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب کو عسکری مقاصد کے لیے دفاعی سامان کا برآمدی لائسنس جاری نھیں کریں گے۔ ناروےکا کھنا ہے کہ یہ اقدام سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ضمن میں اٹھایا گیا ہے۔
ادھر جرمنی نے گزشتہ ماہ واضح کیا تھا کہ وہ جمال خاشقجی کے قتل کے پس پردہ اسباب واضح نہ ھونے تک سعودی عرب کو اسلحہ فراھم نھیں کرے گا۔
خیال رھے کہ سعودی عرب نے پھلے جمال خاشقجی کے قتل سے لا علمی کا اظھار کیا تھا تاھم بعد میں سامنے آنے والے حقایق اورعالمی دباو کے بعد اس قتل سے پردہ اٹھاتے ھوئے سعودی ولی عھد محمد بن سلمان کے بھت قریبی ساتھی ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد العسیری اور شاھی عدالت کے میڈیا ایڈوائزر سعود القحطانی کو برطرف کردیا تاھم اب بھی سعودی عرب خاشقجی کی لاش کو اھل خانہ کے حوالے کرنے سے گریز کررھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh