
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کھا ہے کہ ان کا ملک مغرب کی جانب سے شروع کی جانے والی میڈیا وار کے لئے آمادہ ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کھا ہے کہ مغرب کی میڈیا وار میں روس ھارا نھیں ہے۔ انھوں نے کھا کہ اگر روس کو شکست ھوتی تو مغرب میں روسی ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں سے متعلق قوانین اتنے سخت نہ کئے جاتے اور سوشل میڈیا سے روس کے خلاف بندشوں کی اپیل نھیں کی جاتی۔
انھوں نے کھا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے روسی ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لئے اپنے قوانین سخت کر دیئے ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کھا کہ مغربی ملکوں کی سب سے بڑی غلطی یہ رھی ہے کہ وہ روس کے خلاف نادرست اطلاعات فراھم کرتے رھے ہیں۔
واضح رھے کہ روس نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے روسی ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لئے قوانین سخت کئے جانے پر سخت ردعمل کا اظھار کیا ہے۔
روس مغرب کے ساتھ میڈیا وار کے لیے تیار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 252

