
ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایک وفد کے ساتھ آئی او این ایس، یا بحر ھند کے ساحلی ملکوں کی تنظیم کے دسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ھندوستان کے دورے پر نئی دھلی پھنچے ہیں۔
اس بین الاقوامی تنظیم کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حسین خانزادی، اپنے اس دورے میں ھندوستان اور اس تنظیم کے رکن ملکوں کی بحریہ کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کے علاوہ ھندوستان کی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کریں گے۔
انھوں نے نئی دھلی روانہ ھونے سے قبل ایک بیان میں کھا کہ بتیس ممالک کی شرکت سے یہ خصوصی سالانہ اجلاس ھندوستان میں تین روز تک جاری رھے گا۔
اڈمیرل خانزادی نے بحر ھند کو دنیا کا حساس ترین علاقہ قرار دیتے ھوئے کھا کہ بحر ھند کی اھمیت غیر معمولی اھمیت کی حامل ہے اور اسی بنا پر بحر ھند کے ساحلی ملکوں کا ھر سال اجلاس تشکیل پاتا ہے اور یہ دسواں سالانہ اجلاس ہے۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر اس تنظیم کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کر رھے ہیں۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر کا دورہ ھندوستان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 254

