www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

404642
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کھا ہے کہ دھشت گردہ گروہ داعش کو امریکہ نے بنایا ہے اور دھشت گردی خلاف جنگ کا امریکی دعوی صداقت سے عاری ہے۔
تھران میں برازیل کے پارلیمانی کمیشن برائے خارجہ امور کے سربراہ فرنانڈو کولور سے بات چیت کرتے ھوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کھا کہ ٹرمپ، یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ایٹمی معاھدے سے نکل جانے کی صورت میں ایران کی صورت حال درھم برھم ھو جائے گی۔
انھوں نے یہ بات زور دے کر کھی کہ ٹرمپ نے تاریخ کا اچھی طرح مطالعہ نھیں کیا ہے اور انھیں اس حوالے سے اچھے مشیروں سے مشاورت لینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کھنا تھا کہ ایران دوسری جنگ عظیم اور بیسویں صدی میں وجود میں آنے والا ملک نھیں بلکہ ھماری تاریخ، صدیوں پرانی ہے اور ھم اپنی مشکلات اندرون خانہ حل کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔
برازیل کے پارلیمانی کمیشن برائے خارجہ امور کے سربراہ نے اس موقع پر کھا کہ ٹرمپ، عالمی قوانین کا احترام نھیں کر رھے ہیں لھذا دنیا بھر کے ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکہ کی منہ زوری اور دھونس کے مقابلے میں خاموش نہ رھیں۔
حکومت مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کا ذکر کرتے ھوئے برازیل کے پارلیمانی کمیشن برائے خارجہ امور کے سربراہ نے کھا کہ امریکہ نے ایک سو چالیس ارب ڈالر مالیت کے اسلحے کے سودوں کی وجہ سے خاشقجی قتل کیس پر بھی چپ سادھ رکھی ہے۔
انھوں نے کھا کہ برازیل اور اس سے جیسے دوسرے ممالک، ایران کے ساتھ ہیں اور تھران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیتے رھیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh