
یورپی یونین کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے کھا ہے کہ یورپی یونین اور ایران کے درمیان طے پانے والے تعاون کے معاھدوں کے تحت ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون کا سلسلہ جاری رھے گا۔
پیر کے روز تھران میں لاجسٹک اور ٹرانسپورٹ سے متعلق تربیتی سیمینار سے خطاب کرتے ھوئے یورپی یونین کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ماجا بیکرن نے کھا کہ سن دوھزار سولہ میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکا موگرینی کے دورہ ایران کے موقع پر زمینی اور فضائی نقل و حمل کے معاھدے پر دستخط کیے گئے تھے اور یورپ اس معاھدے کے تحت ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
انھوں نے کھا کہ دنیا کی اسی فی صد تجارت سمندری راستے سے انجام پاتی ہے بنا برایں یورپ اور ایشیائی ملکوں کے درمیان تعاون معطل نھیں کیا جاسکتا۔
ماجا بیکرن نے اس امید کا اظھار کیا کہ امریکی پابندیوں او دباو کے باوجود ایران اور یورپ کے مابین تعلقات کے فروغ میں کوئی خلل واقع نھیں ھوگا۔
انھوں نے اپنے دورہ ایران پر خوشی کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ عالمی اجلاس میں یورپی اور ایرانی ماھرین کی موجودگی، ایران اور یورپ کے مابین باھمی تعلقات کی مزید بھتری کے مواقع کو فراھم کر سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لاجسٹک اور ٹرانسپورٹ سے متعلق تربیتی سیمینار میں ایران اور یورپی یونین کے عھدیداروں کے علاوہ اس شعبے سے وابستہ ملازمین شرکت کر رھے ہیں۔
ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایران یورپ تعاون جاری رھے گا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 258

