
یورپی یونین اور جنوبی افریقہ نے ایران کے ساتھ ھونے والے جامع ایٹمی معاھدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بریسلز میں یورپی یونین اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری ھونے والے بیان میں ایٹمی معاھدے پر مکمل اور موثر طریقے سے عملدرآمد کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
یورپی یونین اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ ایٹمی معاھدے کو باقی رکھنا عالمی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم کی جانی چاھییں۔
یاد رھے کہ آٹھ مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوھری معاھدے کے خلاف پرانے الزامات کو دھرا کر اس معاھدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
ایٹمی معاھدے سے امریکہ کی علیحدکی پر دنیا بھر میں تنقید کی جاتی رھی ہے جبکہ برطانیہ، فرانس، روس، چین، جرمنی اور یورپی یونین نے ایران کے ساتھ ھونے والے ایٹمی معاھدے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یورپی یونین اور جنوبی افریقہ کا ایٹمی معاھدے کی حمایت کا اعلان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 280

