www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

124693
کشمیرمیں پنچایتی انتخابات کے موقع پرعام ھڑتال ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں9مرحلوں کے تحت ھونے والے پنچایتی انتخابات کا آغاز ھوگیا ہے۔ پھلے مرحلے میں ضلع بانڈی پورہ،بارہ مولہ، کپوارہ، بڈگام، گاندربل اور سرینگر کے 16 بلاکوں میں الیکشن ھوں گے۔
کشمیر میں سنیچر کو پنچایت انتخابات کے لئے پھلے مرحلے کی ووٹنگ ھوئی۔ افسران نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے انتخابات میں 536 سرپنچ حلقوں کیلئے 427 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 4048 پنچ وارڈوں کیلئے 5957 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رھے ہیں۔
کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے پھلے مرحلے کی پولنگ کے موقع پر مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے دی گئی ھڑتال کی کال کے پیش نظر عام ھڑتال کی جارھی ہے اور تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ بارہ مولہ اور جموں خطہ کے بانھال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی معطل رکھی گئیں۔
محکمہ ریلوے کا کھنا ہے کہ یہ خدمات سیکورٹی وجوھات کی بناءپر ایک دن کے لئے معطل رکھی گئی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh