www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

123456
یمن کی فوج نے جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوب مغربی شھر جیزان میں جارح اتحاد کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے وسیع حملہ کیا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کی فوج نے جیزان شھر کے علاقے جبل الدود میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر حملہ کرکے متعدد جارح فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
دوسری جانب یمن کے جنوبی صوبے تعز میں بھی یمنی فوج نے الوازعیہ محاذ پر حملہ کرکے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے متعدد فوجیوں کو ھلاک اور زخمی کردیا ہے۔
اس درمیان یمن کے مغربی شھر الحدیدہ پر سعودی عرب کے وحشیانہ ھوائی حملے جاری رھے - الحدیدہ پر سعودی عرب کے وحشیانہ ھوائی حملوں میں کم سے کم نو عام شھری شھید اور متعدد دیگر زخمی ھوئےہیں۔

Add comment


Security code
Refresh