www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کے وزیر اعظم اور امریکی صدر کے مابین ھونے والی ملاقات سے کسی خاص بریک تھرو کی توقع نھیں رکھنی چاھئیے۔

پاکستان کے دفاعی امور کے تجزیہ نگار ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود نے کھا کہ واشنگٹن میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے مابین ھونے والی ملاقات سے یہ نھیں کھا جا سکتا کہ امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے بند کرے گا اس لئے کہ امریکہ کے اپنے مفادات ہیں اور امریکہ اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے ھر کام کر سکتاہے۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ چاھتا ہے کہ پاکستان دھشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کےاتحادی کا کردار ادا کرے اوربقول امریکہ کے دھشتگردوں کے خلاف ھونے والی کاروائیوں میں امریکہ کی مدد کرے۔
واضح رھے کہ کل رات پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے مابین وائٹ ھاؤس میں ملاقات ھوئی جس میں دھشت گردی کے خلاف جنگ، تجارت، اقتصادی ترقی، علاقائی استحکام اور پاکستان میں توانائی کے بحران سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

Add comment


Security code
Refresh