اسلامی جمھوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کھا ہے کہ ایران اپنےایٹمی حق پر کاربند ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگومیں اپنے حوالے سے ایران میں یورنیم کی افزودگی سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ھوئے یورنیم کی افزوندگی بند کرنے یا اس موضوع کو التوا میں ڈالنےکی اس غلط خبر کی اشاعت کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ تولید کاتو وجود ھی نھیں ہے تاھم ان کا کھنا تھا کہ ایران صرف 20فیصد تک یورنیم افزودہ کر رھا ہے۔
ایران کی مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کا کھنا تھا کہ جوھری توانائی ایرانی عوام کا مسلمہ حق ہے۔