انصار اللہ کے سربراہ نے اسلامی اصولوں کی پاسداری کو چھے سال سے جاری استقامت اور پائیداری کا راز قرار دیا ہے۔
دختر رسول حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا اسلام دشمن قوتیں مومن خواتین کو اسلامی اصولوں، اخلاق اور اقدار سے دور کرنے کی خطرناک سازشوں میں مصروف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی اصولوں کی پاسدارای کا نتیجہ ہے کہ یمنی قوم چھے سال سے جاری جنگ میں دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ یہ اسلامی تعلیمات پر عمل اور ایمان و عقیدہ نہ ہوتا کوئی قوم اس درجہ استقامت، اتحاد، فداکاری اور ایثار کا مظاہرہ نہیں کرسکتی۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور بعض عرب ملکوں کے ساتھ مل کر یمن کو پچھلے پانچ سال سے زائد عرصے سے جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
مارچ دوھزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں ھزاروں بے گناہ یمنی شہری شھید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ تاہم یمنی عوام کی استقامت ور پائیداری کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو اپنے ناجائز مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر انصار اللہ کے سربراہ کا بیان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 227