ایران کے ایک مرجع تقلید آیۃ اللہ نوری ھمدانی نے کھا ہے کہ تکفیری گروہ دین اسلام کے خلاف برسر پیکار ہیں
اس لئے تمام مسلمانوں کو چاھیئے کہ ان کا بھادری کے ساتھہ مقابلہ کریں ۔ انھوں نے آج مقدس شھر قم میں ایران کی وزارت دفاع کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ھوئے دین اسلام کے خلاف دشمنان اسلام خاص طور سے وھابیت کے جرائم کی طرف اشارہ کیا اور کھا کہ وھابیت، اسلام کی بنیادوں اور ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف برسر پیکار ہے ۔ آیۃ اللہ نوری ھمدانی نے معارف اسلامی کے مختلف پھلوؤں پر روشنی ڈالتے ھوئے کھا کہ تمام ادیان الھی اور انبیاء کرام (ع) خداوند متعال اور بندوں کے درمیان بندھن قائم کرنے کی کوشش کرتے رھے ہیں اور انسان کا عقیدہ جتنا کامل ھوگا اتنا ھی اس کی شخصیت بڑھے گی ۔ انھوں نے تاکید کے ساتھہ کھا کہ انسان کی زندگی کے تمام پھلو، خدا سے مرتبط ھونے چاھیئیں اس لئے کہ دین اسلام دیگر ادیان کی مانند نھیں ہے بلکہ وہ انسانی زندگی کے تمام قوانین و ضوابط کا حامل ہے ۔