www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا


برطانیہ اور فرانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار گروھوں کے لئے زمین سے ھوا میں

مار کرنے والے ميزائل سمیت بھاری ھتھیار سپلائي کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ اور فرانس شام میں باغیوں کے لئے بھاری ھتھیار بھیجنے پر ایسی حالت میں اصرار کررھے ہیں کہ یورپ کے عوام نے اس اقدام کی سخت مخالفت کا اظھار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیرس میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے مظاھرہ کرکے شام میں عوام کے قتل عام کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔مظاھرین نے شام میں یورپی مداخلت کی مخالفت کرتے ھوئے فرانس کی جانب سے دھشت گردوں کی حمایت کی مذمت کی جنیوا، ماسکو، لندن، برسلز، واشنگٹن اور نیویارک سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے ساٹھ شھروں میں بھی اسی طرح کے مظاھرے ھونے کی اطلاعات ہیں۔
دریں اثناء شام کے بارے میں برطانیہ اور فرانس کی پالیسی کی حمایت کرتے ھوئے امریکہ کی وزارت خزانہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے لوگ شامی حکومت کے مخالفین کے لئے مالی امداد بھیج سکتے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh