www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ھندوستان کےشھر جے پور میں ایک معمولی تنازعے پر اکثریتی فرقے کے افراد نے مسلمانوں پر حملہ کرکے

 انکے ایک مدرسہ سمیت درجنوں دکانوں اور فیکٹریوں کو نذر آتش کیا جبکہ کشیدہ حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے ۔
ھندوستانی ذرائع کے مطابق جے پور کے سانگانیر علاقے میں پارکنگ کے معمولی تنازعے پر دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ ھوا جو بعد میں فرقہ وارانہ فساد میں بدل گیا۔ تنازعہ کے دروان 13 پولیس اھلکار سمیت درجنوں افراد زخمی ھوگئے جبکہ اکثریتی فرقے کے شرپسندانہ اقدامات سے اقلیتی فرقے میں شدید خوف وھراس پھیل گیا ۔ اس دوران پولیس نے کئی شرپسند وں کو گرفتار کیا ۔
ادھر اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی فیس بک تنازعہ جاری ہے ۔ اس شھر میں شدت پسند ھندو تنظیموں کے کئی لیڈروںنے فیس بک کے ذریعے فرقہ وارانہ ھماھنگی کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ھوئے اکثریتی فرقے کو مسلمانوں پر حملے کےلئے اکسایا جسکے پیش نظر شھر میں سیکوریٹی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں ۔ اس دوران مسلمان باراتیوں کی ایک بس پر بھی حملے کی اطلاع ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 6 افراد زخمی ھوئے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh