پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں ایم کیو ایم کے دفتر اور مسجد علی (ع) و امام بارگاہ نواسہ رسول (ع) کے قریب دو دھماکے ھوئے
جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ھو گئے۔ اسلام ٹائمز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں ایم کیو ایم کے دفتر اور مسجد علی (ع) و امام بارگاہ نواسہ رسول (ع)کے قریب دو دھماکے ھوئے جس میں دو شخص جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ھوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پھنچ گئیں، پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاھم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رھا ہے۔ امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ عینی شاھدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے پھلے ایم کیو ایم کے دفتر کے باھر نصب شدہ بم میں دھماکہ کیا اور بعدازاں انھی افراد نے قریبی واقع امام بارگاہ کے مرکزی گیٹ پر دستی بم پھینکا جس سے مزید دو افراد زخمی ھوئے۔