عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رکن کاید الغول نے عرب ليگ کو امریکہ کا آلہ کار قراردیا ہے۔
کاید الغول نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کھا کہ عرب امن منصوبہ عرب لیگ کے امریکہ کے آلہ کار ھونے کا ثبوت ہے۔ انھوں نے کھاکہ عرب لیگ کا امن منصوبہ عربوں کی جانب سے ملت فلسطین کے حقوق سے چشم پوشی ہے۔ الغول نے فلسطینی انتظامیہ اور صھیونی حکومت کے درمیان اراضی کے تبادلے کو ناقابل قبول اور ملت فلسطین کے نقصان میں قراردیتے ھوئے کہا کہ عرب لیگ کے اس منصوبے میں جارحین کو فلسطین کی مالکیت سونپ دی گئي ہے۔ واضح رھے عرب لیگ نے حال ھی میں امریکہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں فلسطینی انتطامیہ اور صھیونی حکومت کے درمیان اراضی کے تبادلے کی امریکی تجویز تسلیم کرلی ہے۔ عرب ملکوں نے دوھزار دو میں عرب امن منصبوبہ منظور کیا تھا۔ اس منصوبے کےتحت صھیونی حکومت کو انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں تک واپس جانا ھوگا اور اس کے بدلے میں عرب ممالک صھیونی حکومت کو تسلیم کرلیں گے۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رکن کاید الغول نے عرب ليگ کو امریکہ کا آلہ کار قراردیا ہے۔