فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 03 December 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاکید کےساتھ کھا ہے کہ عوام اپنے مقاصد کوعملی جامہ پھنانے اوردشمن کوناکام بنانے کے لئے صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے ،

 امیدواروں میں سے ایسے امیدوار کومنتخب کریں جو دوسروں سے بھترطریقے سے ملک کی عزت وپیشرفت کا سنگین بوجھ لے کرآگےبڑہ سکے۔
 رھبرانقلاب اسلامی نے آج تھران میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےھزاروں لوگوں سے ملاقات میں چودہ جون کو ھونےوالے صدارتی انتخابات کو ملت ایران کی ایک اورقابل فخرآزمائش قرار دیا اور ان انتخابات میں قوم کےدشمنوں اور قوم کےمقاصد کی وضاحت کرتے ھوئے فرمایاکہ ان انتخابات میں ایک شخص کے ھاتھ میں چاربرسوں تک ملک کےمسائل اورتقدیر کافیصلہ ھوتا ہے لیکن اس شخص کےصحیح یاغلط فیصلے برسوں تک ملک کےمستقبل پراثرانداز ھوتے ہيں اور اس حقیقت سے ثابت ھوتا ہے کہ صدارتی انتخابات، نھایت اھم ہیں۔
 آپ نےچودہ جون کوھونےوالے صدارتی انتخابات کی اھمیت زیادہ ھونے کی وضاحت کرتے ھوئےفرمایا کہ انتخابات میں تقریبا ایک مھینے کاوقت ھونے کےباوجود یہ ایک اھم بین الاقوامی مسئلے میں تبدیل ھوگیا ہے اور عالمی تھینک ٹینک اور ایران کےدشمن اس کےابتدائی مراحل پربھی گھری نظررکھےھوئے ہیں۔
 رھبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات پرتاکید کرتے ھوئے کہ انتخابات کےسلسلے میں دشمن کےمقاصد ملت ایران کےمقاصد سے پوری طرح مختلف ہيں فرمایا کہ ایران کےعوام کسی اصلح شخص کی تلاش میں ہيں جوملک کو مادی اورمعنوی میدانوں میں مزيد تیزی سےآگے لےجانے اور موجودہ مسائل کوحل کرنے نیز فلاحی اوربھترزندگی فراھم کرنے کےساتھ ھی عوام کی امید اورجوش وجذبے کےسايے میں ایران کی خودمختاری وعزت میں اضافہ کرے۔
 آپ نےفرمایا کہ دشمن انتخابات کوٹھنڈا کرنے کےساتھ ھی ایسے شخص کی تلاش ميں ہے جس میں یہ خصوصیات نہ ھوں اور وہ ایران کو مختلف میدانوں میں انحصار، کمزوری اور پسماندگی کی جانب لےجانے کےساتھ ھی اغیارکی پالیسیوں پرڈال دے۔
 رھبرانقلاب اسلامی نےفرمایا کہ پھلےمرحلے میں اغیار یہ چاھتےتھے کہ انتخابات منعقد ھی نہ ھوں لیکن اب جب وہ ایسا نھيں کرپارھے ہیں تو انتخابات کی رونق کم کرنا اور اس پراثرانداز ھوناچاھتے ہيں۔
 آپ نےعوام کوانتخابات میں شرکت سے مایوس کرنے کو دشمن کی اصلی ٹیکٹک قرار دیا اورفرمایا کہ وہ رائےعامہ کو یہ باورکراناچاھتا ہےکہ ووٹ دینے اور انتخابات میں حصہ لینے کاکوئی فائدہ نھيں ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh