فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے فلسطینیوں کی مخالفت کے باوجود صھیونی حکومت کے صدر سے ملاقات کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ ساز باز مذاکرات پھر سے شروع کئے جانے کے بارے میں فلسطینیوں کی مخالفت کے باوجود غاصب اسرائيل کے صدر شیمون پیریز سے ملاقات کی ہے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی " وفا " کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ شب اردن میں انجام پائي۔اس رپورٹ کے مطابق محمود عباس اور شیمون پیریز کے درمیان ھونے والی اس ملاقات میں علاقے کی تازہ صورت حال اور صھیونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے مابین ساز باز عمل کے احیا کی راھوں کا جائزہ لیا گيا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ ملاقات ایسے حالات میں انجام پائي ہے کہ صھیونی حکومت بین الاقوامی اصول و قوانین کی خلاف ورزی کرتے ھوئے فلسطینی علاقوں میں صھیونی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ھوئے ہے۔

